hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14603

.

سنن البيهقي

14603
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۵۹۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِیُّ وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ وَہَذَا حَدِیثُہُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَنْظَلَۃُ بْنُ أَبِی سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مِینَائَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ الْخَنْدَقِ أَصَابَ النَّاسُ خَمَصًا شَدِیدًا قَالَ فَقُلْتُ لأَہْلِی : ہَلْ عِنْدَکِ شَیْء ٌ حَتَّی نَدْعُوَ النَّبِیَّ -ﷺ-؟ قَالَتْ : مَا عِنْدَنَا إِلاَّ صَاعٌ مِنْ شَعِیرٍ قَالَ فَقُلْتُ لَہَا اطْحَنِیہِ قَالَ وَذَبَحْتُ عَنَاقًا عِنْدَنَا قَالَ فَفَرَغَتْ إِلَی فَرَاغِی فَانْطَلَقْتُ أَدْعُو النَّبِیَّ -ﷺ- فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ عِنْدَنَا صَاعًا مِنْ شَعِیرٍ وَعِنْدَنَا عَنَاقٌ أَوْ شَاۃٌ فَذَبَحْنَاہَا قَالَ فَصَاحَ النَّبِیُّ -ﷺ- فِی أَصْحَابَہُ : قُومُوا فَقَدْ صَنَعَ جَابِرٌ سُوْرًا ۔ قَالَ : فَانْطَلَقْتُ أَمَامَ الْقَوْمِ فَأَتَیْتُ امْرَأَتِی فَقَالَتْ : بِکَ وَبِکَ لاَ تَفْضَحْنِی الْیَوْمَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ضَعُوا بُرْمَتَکُمْ۔ قَالَ: فَوَضَعُوا فِیہَا اللَّحْمَ فَبَسَقَ فِیہَا وَبَارَکَ ثُمَّ قَالَ : انْظُرُوا خَابِزَۃً تَخْبِزُ لَکُمْ ۔ قَالَ : فَجَعَلَتِ الْخَابِزَۃُ تَخْبِزُ قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ادْخُلُوا عَشْرَۃً عَشْرَۃً ۔ قَالَ : فَجَعَلَ یَغْرِفُ لَہُمْ فَیَأْکُلُونَ حَتَّی أَتَی عَلَی آخِرِہِمْ وَإِنَّا لَنَقْدَحُ فِی بُرْمَتِنَا وَإِنَّ عَجِینَنَا لَیُخْبَزُ کَمَا ہُوَ وَإِنَّ قِدْرَنَا لَتَغِطُّ کَمَا ہِیَ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۰۴۰]
(١٤٥٩٧) جابر بن عبداللہ انصاری (رض) فرماتے ہیں : جب خندق کے دن لوگوں کو سخت بھوک لگی تو میں نے اپنی بیوی سے کہا : کیا تیرے پاس کوئی چیز ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دعوت دے تو کہنے لگی کہ ہمارے پاس صرف ایک صاع جو کا ہے۔ جابر (رض) کہتے ہیں : میں نے اس سے کہا : تو اس کو پیس اور میں نے بکری کا بچہ جو ہمارے پاس تھا ذبح کر ڈالا۔ کہتے ہیں : میرے فارغ ہونے تک وہ بھی فارغ ہوگئی۔ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دعوت دے دی، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہمارے پاس جَو کا ایک صاع بکری یا بکری کا بچہ تھا جو ذبح کر ڈالا۔ جابر (رض) کہتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ (رض) میں اعلان کروا دیا، چلو جابر (رض) نے دعوت پکائی ہے۔ جابر (رض) کہتے ہیں : میں لوگوں کے آگے آگے چلتا ہوا اپنی بیوی کے پاس آیا تو وہ کہنے لگی کہ آج ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رسوا نہ کرا دینا۔ جابر (رض) کہتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے، آپ نے فرمایا : اپنی ہنڈیا رکھو، کہتے ہیں : انھوں نے اس میں گوشت رکھ دیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں تھوکا اور برکت کی دعا کی، پھر فرمایا کہ روٹی پکانے والیوں سے کہو کہ وہ روٹی پکائیں۔ انھوں نے روٹی پکانی شروع کردی۔ جابر (رض) کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دس دس آدمی آتے جاؤ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو ڈال کر دے رہے تھے۔ وہ کھانے گئے یہاں تک کہ ان کا آخری آدمی آیا اور ہماری ہنڈیا اور آٹا ویسے کا ویسا ہی تھا۔