hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14679

.

سنن البيهقي

14679
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۶۷۳) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَوْ غَیْرِہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اسْتَأْذَنَ عَلَی سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ ۔ قَالَ سَعْدٌ : وَعَلَیْکَ السَّلاَمُ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَلَمْ یُسْمِعِ النَّبِیَّ -ﷺ- حَتَّی سَلَّمَ ثَلاَثًا وَرَدَّ عَلَیْہِ سَعْدٌ ثَلاَثًا وَلَمْ یُسْمِعْہُ فَرَجَعَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَاتَّبَعَہُ سَعْدٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بِأَبِی أَنْتَ مَا سَلَّمْتَ تَسْلِیمَۃً إِلاَّ وَہِیَ بِأُذُنِی وَلَقَدْ رَدَدْتُ عَلَیْکَ وَلَمْ أُسْمِعْکَ أَحْبَبْتُ أَنْ أَسْتَکْثِرَ مِنْ سَلاَمِکَ وَمِنَ الْبَرَکَۃِ ثُمَّ دَخَلُوا الْبَیْتَ فَقَرَّبَ لَہُ زَبِیبًا فَأَکَلَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ : أَکَلَ طَعَامَکُمُ الأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلاَئِکَۃُ وَأَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُونَ ۔ [صحیح]
(١٤٦٧٣) حضرت انس (رض) یا کوئی دوسرے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد بن عبادہ (رض) کے پاس آنے کی اجازت طلب کی تو فرمایا : السلام علیکم ورحمۃ برکاتہ ! تو سعد نے کہا : وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنایا نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ سلام کہا اور سعد نے تین مرتبہ ہی جواب دیا، لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سنا نہیں۔ نبی واپس چلے گئے تو سعد بھی پیچھے چلے اور کہا : میرے والد آپ پر قربان ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب بھی سلام کیا، میرے ان کانوں نے سنا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب بھی دیا۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنوایا نہیں؛ کیونکہ میں پسند کرتا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سلامتی اور برکت کی دعا کی کثرت چاہتا تھا۔ پھر وہ گھر میں داخل ہوئے اور سعد (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے منقہ رکھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھا کر فارغ ہوئے تو فرمایا : نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا اور فرشتوں نے تمہارے لیے دعا کی اور روزے داروں نے تمہارے پاس افطار کیا۔