(۱۴۶۷۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ سَہْلٍ الْمُجَوِّزُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ یَزِیدَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا رُفِعَ الْعَشَائُ مِنْ بَیْنَ یَدَیْہِ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلاَ مُوَدَّعٍ وَلاَ مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِہِ ۔ قَالَ وَقَالَ مَرَّۃً : إِذَا رَفَعَ مَائِدَتَہُ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی کَفَانَا وَأَرْوَانَا غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلاَ مَکْفُورٍ ۔ قَالَ وَقَالَ مَرَّۃً : لَکَ الْحَمْدُ رَبَّنَا غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلاَ مُوَدَّعٍ وَلاَ مُسْتَغْنًی َبَّنَا۔ وَفِیہِ أَخْبَارٌ أُخَرُ قَدْ ذَکَرْنَاہَا فِی کِتَابِ الدَّعَوَاتِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٤٦٧٢) حضرت ابو امامہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے دستر خوان اٹھا لیا جاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا فرماتے : کثرت اور برکت سے بھرپور ساری تعریفیں صرف اللہ کے لیے ہیں جو نہ ختم ہوں اور نہ ان کو چھوڑا جاسکتا ہے اور نہ اس سے بےنیازی دکھائی جاسکتی ہے اے ہمارے پروردگار !
(ب) صحیح بخاری میں ابو عاصم سے روایت ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھانے سے فارغ ہوتے اور دوسری مرتبہ کہتے ہیں کہ جب دستر خوان اٹھایا جاتا تو دعا فرماتے : تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے ہمیں سیر اور سیراب کیا، نہ ختم ہونے والی نعمت اور نہ ہی اس کی بےقدری کی جائے گی اور دوسری مرتبہ فرماتے : اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں جو ختم نہ ہوں اور نہ ان کو چھوڑا جاسکتا ہے اور نہ اس سے بےنیازی دکھائی جاسکتی اے ہمارے پروردگار !