(۱۴۶۹) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِی عَبْدِ الْغَفَّارِ عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ قَالَتْ: غَسَّلَ سَعْدٌ سَعِیدَ بْنَ زَیْدٍ وَحَنَّطَہُ ثُمَّ أَتَی الْبَیْتَ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ قَالَ لَنَا: إِنِّی لَمْ أَغْتَسِلْ مِنْ غَسْلِی إِیَّاہُ ، وَلَکِنِّی اغْتَسَلْتُ مِنَ الْحَرِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ الحاکم ۳؍۴۹۷]
(١٤٦٩) عائشہ بنت سعد بن ابی وقاص (رض) سے روایت ہے کہ سعد (رض) نے سعید بن زید (رض) کو غسل دیا اور اس کو خوشبو لگائی پھر گھر آئے، غسل کیا اور ہم سے کہا : میں نے اس کو غسل دینے کی وجہ سے غسل نہیں کیا بلکہ گرمی کی وجہ سے غسل کیا ہے۔