hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14724

.

سنن البيهقي

14724
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۷۱۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی قَالَ سُلَیْمَانُ أَظُنُّہُ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : شَکَتْ فَاطِمَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا مَا تَلْقَی مِنْ أَثَرِ الرَّحَی فِی یَدِہَا قَالَ فَذَہَبَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تَسْأَلُہُ خَادِمًا فَلَمْ تَرَہُ قَالَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَلَمَّا جَائَ ذَکَرَتْ لَہُ قَالَ فَجَائَنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا فَذَہَبْتُ أَقُومُ فَقَالَ: مَکَانَکَ۔ ثُمَّ جَلَسَ بَیْنَنَا حَتَّی وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَیْہِ عَلَی صَدْرِی۔ فَقَالَ : أَلاَ أَدُلُّکُمَا عَلَی مَا ہُوَ خَیْرٌ لَکُمَا مِنْ خَادِمٍ إِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَکُمَا فَسَبِّحَا ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ وَاحْمَدَا ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ وَکَبِّرَا أَرْبَعًا وَثَلاَثِینَ فَہُوَ خَیْرٌ لَکُمَا مِنْ خَادِمٍ ۔ وَقَالَ خَالِدٌ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ التَّسْبِیحُ أَرْبَعًا وَثَلاَثِینَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَلَمْ یَذْکُرِ الشَّکَّ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٤٧١٨) سلمان (رض) حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ (رض) نے چکی پسینے کی وجہ سے جو نشانات اس کے ہاتھ میں پڑگئے تھے اس کی شکایت کی۔ کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خادم مانگنے گئی تو آپ نے اس کی طرف دھیان نہ دیا۔ راوی کہتا ہے کہ حضرت فاطمہ نے اس کا تذکرہ حضرت عائشہ (رض) سے کیا، جب آپ آئے تو حضرت عائشہ (رض) نے آپ کو بتایا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ ہمارے پاس آئے، ہم سونے کی تیاری کر رہے تھے تو میں اٹھا۔ آپ نے فرمایا : اپنی جگہ پر رہو، پھر آپ ہمارے درمیان بیٹھ گئے تو میں نے آپ کے پاؤں کی ٹھنڈک اپنے سینے میں محسوس کی۔ آپ نے فرمایا : کیا میں تم دونوں کو وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہارے لیے خادم سے بھی بہتر ہو۔ جب تم دونوں سونے لگو تو ٣٣ بار سبحان اللہ ٣٣ بار الحمد للہ اور ٣٤ بار اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔ یہ تمہارے لیے خادم سے بھی بہتر ہے۔ خالد ابن سیرین سے نقل فرماتے ہیں کہ سبحان اللہ ٣٤ مرتبہ۔