(۱۴۷۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی قَزَعَۃَ عَنْ حَکِیمِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- : مَا حَقُّ الْمَرْأَۃِ عَلَی الزَّوْجِ؟ قَالَ : أَنْ یُطْعِمَہَا إِذَا طَعِمَ وَیَکْسُوہَا إِذَا اکْتَسَی وَلاَ یَہْجُرَ إِلاَّ فِی الْبَیْتِ وَلاَ یَضْرِبَ الْوَجْہَ وَلاَ یُقَبِّحَ ۔ [حسن]
(١٤٧٢٦) حکیم بن معاویہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : عورت کا مرد پر کیا حق ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ اس کو کھلائے جب کھائے اور اس کو پہنائے جب پہنے اور گھر کے اندر چھوڑ دے۔ چہرے پر نہ مارے اور نہ ہی برا بھلا کہے۔