(۱۴۷۵۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : مَا کَانَ أَوْ قَلَّ یَوْمٌ إِلاَّ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَطُوفُ عَلَیْنَا جَمِیعًا فَیُقَبِّلُ وَیَلْمِسُ مَا دُونَ الْوِقَاعِ فَإِذَا جَائَ إِلَی الَّتِی ہُوَ یَوْمُہَا یَبِیتُ عِنْدَہَا۔ [ضعیف]
(١٤٧٥٥) ہشام بن عروہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر دن تمام ازواج مطہرات کے پاس جاتے تو بوس و کنار کرتے، لیکن جماع نہیں۔ پھر جس کی باری ہوتی رات اس کے پاس گزارتے۔