hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14774

.

سنن البيهقي

14774
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۷۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمَدَنِیُّ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَلْقَمَۃَ بْنِ وَقَّاصٍ اللَّیْثِیِّ وَعُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- حِینَ قَالَ لَہَا أَہْلُ الإِفْکِ مَا قَالُوا فَبَرَّأَہَا اللَّہُ مِنْہُ قَالَ الزُّہْرِیُّ وَکُلُّہُمْ حَدَّثَنِی طَائِفَۃً مِنْ حَدِیثِہَا وَبَعْضُہُمْ أَوْعَی لَہُ مِنْ بَعْضٍ وَأَثْبَتُ لَہُ اقْتِصَاصًا وَقَدْ وَعَیْتُ عَنْ کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمُ الْحَدِیثَ الَّذِی حَدَّثَنِی عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَبَعْضُ حَدِیثِہِمْ یُصَدِّقُ بَعْضًا زَعَمُوا أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَیْنَ أَزْوَاجِہِ فَأَیَّتُہُنَّ خَرَجَ سَہْمُہَا خَرَجَ بِہَا مَعَہُ قَالَتْ فَأَقْرَعَ بَیْنَنَا فِی غَزَاۃٍ غَزَاہَا فَخَرَجَ سَہْمِی فَخَرَجْتُ مَعَہُ بَعْدَ مَا أُنْزِلَ الْحِجَابُ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِطُولِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٤٧٦٨) عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تہمت لگانے والوں نے جو کہنا تھا سو کہا، پھر اللہ رب العزت نے ان کو بری کردیا زہری (رض) کہتے ہیں کہ ایک گروہ نے مجھے حضرت عائشہ (رض) سے نقل کیا جو ایک دوسرے سے بڑھ کر یاد رکھنے والے تھے اور میں نے ان میں سے ہر ایک کی حدیث کو یاد رکھا جس نے مجھے حضرت عائشہ (رض) سے بیان کیا : کیونکہ ان کی حدیث ایک دوسرے کی تصدیق کرتی ہے۔ ان کا گمان تھا کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی تھیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ اندازی کرتے تو جس کا قرعہ نکلتا وہ آپ کے ساتھ جاتیں۔ فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی غزوہ میں جاتے ہوئے قرعہ اندازی کی تو میرا قرعہ نکل آیا تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ گئی اور پردے کی آیات نازل ہوچکی تھیں۔