(۱۴۸۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنِ الْوَلِیدِ أَخْبَرَنِی أَبِی عَنِ الأَوْزَاعِیِّ
(ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ وَالْحَدِیثُ لِلْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیُّ حَدَّثَنِی ابْنُ جَابِرِ بْنِ عَتِیکٍ حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ مِنَ الْغَیْرَۃِ مَا یُحِبُّ اللَّہُ وَمِنْہَا مَا یُبْغِضُ اللَّہُ فَالْغَیْرَۃُ الَّتِی یُحِبُّ اللَّہُ الْغَیْرَۃُ فِی الرِّیبَۃِ وَالْغَیْرَۃُ الَّتِی یُبْغِضُ اللَّہُ الْغَیْرَۃُ فِی غَیْرِ الرِّیبَۃِ وَالْخُیَلاَئُ الَّتِی یُحِبُّ اللَّہُ اخْتِیَالُ الرَّجُلِ بِنَفْسِہِ عِنْدَ الْقِتَالِ وَعِنْدَ الصَّدَقَۃِ وَالاِخْتِیَالُ الَّذِی یُبْغِضُ اللَّہُ الْخُیَلاَئُ فِی الْبَاطِلِ ۔
(١٤٨٠١) جابر بن عتیک فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : غیرت کی دو قسمیں ہیں : 1 جسے اللہ پسند فرماتے ہیں 2 جسے اللہ پسند نہیں کرتے۔ وہ غیرت جسے اللہ پسند فرماتے ہیں جو شک کی بنیاد پر کی جائے اور وہ غیرت جسے اللہ پسند نہیں کرتے جو بغیر شک کے کی جائے اور وہ تکبر جو لڑائی اور صدقہ کے موقع پر کیا جائے اللہ اسے پسند کرتے ہیں اور وہ تکبر جو باطل طریقے سے کیا جائے اللہ اسے ناپسند کرتے ہیں۔