(۱۴۸۲۸) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَامِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَنْتِفُوا الشَّیْبَ فَإِنَّہُ مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَشِیبُ فِی الإِسْلاَمِ إِلاَّ کَتَبَ اللَّہُ لَہُ بِہَا حَسَنَۃً وَحَطَّ عَنْہُ بِہَا خَطِیئَۃً ۔ [حسن]
(١٤٨٢٨) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سفید بالوں کو نہ اکھاڑو جس مسلمان کو حالت اسلام میں سفید بال آجاتے ہیں تو اللہ رب العزت اس کے لیے نیکی لکھ دیتے ہیں اور گناہ کو مٹا دیتے ہیں۔