(۱۴۸۲۹) أَخْبَرَنَا الإِمَامُ أَبُو إِسْحَاقَ الإِسْفَرَائِینِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زرقُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَنْزِعُوا الشَّیْبَ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لاَ یَشِیبُ شَیْبَۃً فِی الإِسْلاَمِ إِلاَّ رَفَعَہُ اللَّہُ تَعَالَی بِہَا دَرَجَۃً وَکَتَبَ لَہُ بِہَا حَسَنَۃً وَمَحَا عَنْہُ بِہَا سَیِّئَۃً ۔ [حسن]
(١٤٨٢٩) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سفید بال نہ اکھاڑو اگر تم میں سے کسی کو اسلام کی حالت میں بڑھاپا آجائے یعنی سفید بال آجائیں تو اللہ رب العزت اس کے درجات کو بلند کرتا ہے اور اس کے لیے نیکی لکھ دیتا ہے اور برائی کو ختم کردیتا ہے۔