hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14896

.

سنن البيهقي

14896
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۸۹۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی سَلَمَۃُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ : کَتَبَ الْوَلِیدُ بْنُ یَزِیدَ إِلَی أُمَرَائِ الأَمْصَارِ أَنْ یَکْتُبُوا إِلَیْہِ بِالطَّلاَقِ قَبْلَ النِّکَاحِ وَکَانَ قَدِ ابْتُلِیَ بِذَلِکَ فَکَتَبَ إِلَی عَامِلِہِ بِالْیَمَنِ فَدَعَا ابْنَ طَاوُسٍ وَإِسْمَاعِیلَ بْنَ شَرُوسٍ وَسِمَاکَ بْنَ الْفَضْلِ فَأَخْبَرَہُمُ ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ شَرُوسٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ وَسِمَاکٌ عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ أَنَّہُمْ قَالُوا : لاَ طَلاَقَ قَبْلَ النِّکَاحِ قَالَ ثُمَّ قَالَ سِمَاکٌ مِنْ عِنْدِہِ : إِنَّمَا النِّکَاحُ عُقْدَۃٌ تُعْقَدُ وَالطَّلاَقُ یَحُلُّہَا وَکَیْفَ تُحَلُّ عُقْدَۃٌ قَبْلَ أَنْ تُعْقَدَ فَأُعْجِبَ الْوَلِیدُ مِنْ قَوْلِہِ وَأَخَذَ بِہِ وَکَتَبَ إِلَی عَامِلِہِ بِالْیَمَنِ أَنْ یَسْتَعْمِلَہُ عَلَی الْقَضَائِ۔ [صحیح]
(١٤٨٩٠) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ ولید بن یزید نے شہروں کے امراہ کو لکھا کہ وہ نکاح سے پہلے طلاق کے بارے میں لکھیں جس مسئلہ میں ان کی آزمائش کی گئی تو اس نے اپنے یمن کے عامل کو لکھا۔ اس نے ابن طاؤس، اسماعیل بن شروس اور سماک بن فضل کو بلایا تو ابن طاؤس نے اپنے والد سے اور اسماعیل بن شروس نے عطاء بن ابی رباح سے اور سماک نے وہب بن منیبہ سے بیان کیا کہ نکاح سے پہلے کوئی طلاق نہیں۔ پھر سماک نے اپنی جانب سے بیان کیا کہ نکاح ایک گرہ ہوتی ہے اور طلاق اس گرہ کو کھولتی ہے تو گرہ لگانے سے پہلے اس کو کیسے کھولا جائے گا تو ولید کو سماک کا قول پسند آیا۔ اسی قول کو انھوں نے قبول کیا اور اپنے یمن کے عامل کو لکھا کہ ان کو قاضی کے عہد پر فائز کردیں۔