(۱۴۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مُوسَی حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ مِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ أَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُبَاشِرُکِ وَأَنْتِ حَائِضٌ؟ قَالَتْ: وَأَنَا عَارِکٌ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((اتَّزِرِی بِنْتَ أَبِی بَکْرٍ))۔ ثُمَّ یُبَاشِرُنِی لَیْلاً طَوِیلاً۔ قُلْتُ: أَکَانَ یَأْکُلُ مَعَکِ وَأَنْتِ حَائِضٌ؟ قَالَتْ: إِنْ کَانَ لَیُنَاوِلُنِی الْعَرْقَ فَأَعَضُّ مِنْہُ ، ثُمَّ یَأْخُذُہُ فَیَعَضُّ مَکَانَ الَّذِی عَضَضْتُ مِنْہُ۔ قُلْتُ: ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَشْرَبُ مِنْ شَرَابِکِ؟ قَالَتْ: کَانَ یُنَاوِلُنِی الإِنَائَ فَأَشْرَبُ ، ثُمَّ یَأْخُذْہُ فَیَضَعُ فَاہُ حَیْثُ وَضَعْتُ فِیَّ فَیَشْرَبُ۔
[صحیح۔ أخرجہ النسائی ۲۷۹]
(١٤٩٥) مقدام بن شریع اپنے والد سے نقل فرماتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ سے مباشرت کرتے تھے جب آپ حائضہ ہوتی تھیں ؟ انھوں نے کہا : میں حائضہ ہوتی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے : ”! ابوبکر کی بیٹی آپ کے لنگوٹ باندھ لے، پھر لمبی رات مجھ سے مباشرت کرتے رہتے۔ میں نے کہا : کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے ساتھ کھاتے تھے جب آپ حائضہ ہوتی تھیں ؟ انھوں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ہڈی دیتے، میں اس سے چوستی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو پکڑتے تو آپ اس جگہ پر چوستے تھے جہاں سے میں نے چوسا ہوتا تھا۔ میں نے کہا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے پیے ہوئے سے سے پیتے تھے ؟ انھوں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ کو برتن دیتے، میں پیتی، پھر آپ اس کو پکڑ لیتے اور اس جگہ پر منہ رکھتے تھے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا تھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیتے۔