(۱۴۹۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحِ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: إِنْ کُنْتُ لأَشْرَبُ مِنَ الْقَدَحِ وَأَنَا حَائِضٌ، فَیَضَعُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَاہُ عَلَی الْمَکَانِ الَّذِی شَرِبْتُ مِنْہُ ، وَآخُذُ الْعَرْقَ فَأَنْہَشُ مِنْہُ ، فَیَضَعُ فَاہُ عَلَی الْمَکَانِ الَّذِی نَہَشْتُ مِنْہُ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ وَمِسْعَرٍ عَنِ الْمِقْدَامِ۔ [صحیح أخرجہ مسلم ۳۰۰]
(١٤٩٦) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ میں پیالے سے پانی پیتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جگہ پر منہ رکھتے تھے جس جگہ سے میں نے پیا ہوتا تھا اور میں ہڈی کو پکڑتی، میں اسے نوچتی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جگہ پر اپنا منہ رکھتے تھے یہجہاں سے میں نے نوچا ہوتا تھا۔