hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14949

.

سنن البيهقي

14949
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۹۴۳) وَأَمَّا الأَثَرُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ مَسْعَدَۃَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ أَخْبَرَنَا أَیُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ کَثِیرٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَجَائَ ہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَالَ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہُ رَادُّہَا إِلَیْہِ ثُمَّ قَالَ : یَنْطَلِقُ أَحَدُکُمْ فَیَرْکَبُ الْحَمُوقَۃَ ثُمَّ یَقُولُ : یَا ابْنَ عَبَّاسٍ یَا ابْنَ عَبَّاسٍ وَإِنَّ اللَّہَ جَلَّ ثَنَاؤُہُ قَالَ { وَمَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا } وَإِنَّکَ لَمْ تَتَّقِ اللَّہَ فَلاَ أَجِدُ لَکَ مَخْرَجًا عَصَیْتَ رَبَّکَ وَبَانَتْ مِنْکَ امْرَأَتُکَ وَإِنَّ اللَّہَ قَالَ { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوہُنَّ } فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ ہَکَذَا فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ ثَلاَثًا۔ [صحیح۔ اخرجہ السجستانی ۲۱۹۷]
(١٤٩٤٣) مجاہد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عباس کے پاس تھا کہ ان کے پاس آکر ایک شخص نے کہا : اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن عباس (رض) خاموش ہوگئے، ہم نے گمان کیا کہ اس کی بیوی کو واپس کردیں گے۔ پھر فرمانے لگے کہ تم میں کوئی ایک بیوقوفی والا کام کرتا ہے، پھر کہتا ہے : اے ابن عباس ! اے ابن عباس ! اللہ رب العزت فرماتے ہیں :{ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا } [طلاق ٢] ” جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے نکالنے کا راستہ بنا دیتا ہے۔ “ آپ اللہ سے ڈرے نہیں، میں آپ کے لیے نکالنے کی راہ نہیں پاتا، آپ نے اللہ کی نافرمانی کی ہے آپ کی بیوی آپ سے جدا ہوگئی۔ اللہ کا فرمان ہے : { یاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } ان تین روایات میں اسی طرح ہے۔