(۱۴۹۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا حُمَیْدُ بْنُ وَاقِعِ بْنِ سَحْبَانَ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ فِی الْمَسْجِدِ فَقَالَ : رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا وَہُوَ فِی مَجْلِسٍ قَالَ : أَثِمَ بِرَبِّہِ وَحَرُمَتْ عَلَیْہِ امْرَأَتُہُ قَالَ : فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ فَذَکَرَ ذَلِکَ لأَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُرِیدُ بِذَلِکَ عَیْبَہُ فَقَالَ : أَلاَ تَرَی أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ قَالَ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ أَبُو مُوسَی أَکْثَرَ اللَّہُ فِینَا مِثْلَ أَبِی نُجَیْدٍ۔ [حسن]
(١٤٩٤٩) حمید بن واقع بن سحبان فرماتے ہیں کہ ایک شخص عمران بن حصین کے پاس آیا جس وقت وہ مسجد میں تھے۔ اس شخص نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین طلاقیں دے دی ہیں۔ فرمانے لگے : اس نے رب کی نافرمانی کی ہے اور اس کی بیوی اس پر حرام ہوگئی ہے تو آدمی نے جا کر حضرت ابو موسیٰ (رض) کے پاس ذکر کیا۔ وہ اس پر عیب کا ارادہ رکھتا تھا اور کہنے لگا : آپ کا کیا خیال ہے کہ عمران بن حصین اس طرح کہتے ہیں تو ابوموسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت ابونجید جیسے شخص ہم میں زیادہ کردیے ہیں۔