hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 14987

.

سنن البيهقي

14987
Sunan Al Bayhaqi
(۱۴۹۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَتَانِی رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ عَمِّی طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا فَقَالَ إِنَّ عَمَّکَ عَصَی اللَّہَ فَأَنْدَمَہُ اللَّہُ وَأَطَاعَ الشَّیْطَانَ فَلَمْ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا قَالَ : أَفَلاَ یُحَلِّلُہَا لَہُ رَجُلٌ؟ فَقَالَ : مَنْ یُخَادِعِ اللَّہَ یَخْدَعْہُ۔ [حسن]
(١٤٩٨١) مالک بن حارث حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میرے پاس ایک شخص آیا، اس نے کہا : میرے چچا نے اپنی عورت کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ فرمایا : تیرے چچا نے اللہ کی نافرمانی کی تو اللہ نے اس کو شرمندہ کردیا اور اس نے شیطان کی اطاعت کی تو اس نے اس کے نکلنے کے لیے کوئی راہ نہ بنائی۔ اس نے کہا : کیا کوئی شخص اس کے لیے اس عورت کو حلال کر دے گا تو فرماتے ہیں : جو اللہ کو دھوکا دینے کی کوشش کرے گا اللہ اسے دھوکا دیں گے۔