(۱۵۰۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّ رَجُلاً قَالَ لاِمْرَأَتِہِ : حَبْلُکِ عَلَی غَارِبِکِ قَالَ ذَلِکَ مِرَارًا فَأَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَاسْتَحْلَفَہُ بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْمَقَامِ مَا الَّذِی أَرَدْتَ بِقَوْلِکَ قَالَ : أَرَدْتُ الطَّلاَقَ فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا۔
قَالَ الشَّیْخُ : وَکَأَنَّہُ إِنَّمَا اسْتَحْلَفَہُ عَلَی إِرَادَۃِ التَّأْکِیدِ بِالتَّکْرِیرِ دُونَ الاِسْتِئْنَافِ وَکَأَنَّہُ أَقَرَّ فَقَالَ أَرَدْتُ بِکُلِّ مَرَّۃٍ إِحْدَاثَ طَلاَقٍ فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن لغیرہ]
(١٥٠١٢) عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا : حبلک علی غاربک اس نے بار بار یہ الفاظ کہے تو پھر حضرت عمر (رض) کے پاس آیا۔ انھوں نے رکن اور مقام ابراہیم کے رمیان اس سے قسم کا مطالبہ کیا کہ تیرا اس قول سے کیا ارادہ تھا ؟ اس نے کہا : میں نے طلاق کا ارادہ کیا تو حضرت عمر (رض) نے ان دونوں کے درمیان تفریق کروا دی۔
شیخ فرماتے ہیں : قسم کا مطالبہ اس سے صرف تاکید کی غرض سے تھا کہ وہ اقرار کرلے کہ میں نے ہر مرتبہ طلاق کا ہی ارادہ کیا تھا تو پھر ان دونوں کے درمیان تفریق ڈلوا دی۔