hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15026

.

سنن البيهقي

15026
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۰۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَۃَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَتْہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- جَائَ ہَا حِینَ أَمَرَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ یُخَیِّرَ أَزْوَاجَہُ فَبَدَأَ بِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : إِنِّی ذَاکِرٌ لَکِ أَمْرًا فَلاَ عَلَیْکِ أَنْ لاَ تَسْتَعْجِلِی حَتَّی تَسْتَأْمِرِی أَبَوَیْکِ ۔ وَقَدْ عَلِمَ أَنَّ أَبَوَیَّ لَمْ یَکُونَا یَأْمُرَانِی بِفِرَاقِہِ قَالَ ثُمَّ قَالَ : إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ {یَاأَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لأَزْوَاجِکَ} إِلَی تَمَامِ الآیَتَیْنِ فَقُلْتُ لَہُ : فَفِی ہَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَیَّ فَإِنِّی أُرِیدُ اللَّہَ وَرَسُولَہُ وَالدَّارَ الآخِرَۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الیَمَانِ۔ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ یُونُسَ عَنِ الزُّہْرِیِّ زَادَ فِیہِ قَالَتْ : ثُمَّ فَعَلَ أَزْوَاجُ النَّبِیِّ -ﷺ- مَا فَعَلْتُ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٠٢٠) ابو سلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت عائشہ (رض) نے ان کو خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس آئے، جب اللہ رب العزت نے ان کو حکم دیا کہ آپ اپنی بیویوں کو اختیار دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ابتداء کی اور فرمایا : میں آپ کے لیے ایک بات ذکر کرنے لگا ہوں لیکن آپ نے جلدی نہیں کرنی اپنے والدین سے مشورہ کرنا ہے، کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانتے تھے میرے والدین آپ سے جدا ہونے کا حکم نہیں دیں گے۔ پھر فرمایا : اللہ رب العزت کا یہ فرمان ہے : { یَاأَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لأَزْوَاجِکَ } مکمل دو آیتیں۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : اس بارے میں میں اپنے والدین سے مشورہ کروں گی ؟ میں تو اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کے گھر کو چاہتی ہوں۔
(ب) یونس زہری سے نقل فرماتے ہیں : اس میں کچھ الفاظ زائد ہیں کہ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات نے ایسے ہی کہا جیسے میں نے کہا تھا۔