(۱۵۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبَیْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلاَسًا الْہَجَرِیَّ
قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ تَقُولُ: کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- نَبِیتُ فِی الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ ، فَإِنْ أَصَابَہُ مِنِّی شَیْئٌ غَسَلَ مَکَانَہُ لَمْ یَعْدُہُ ، وَإِنْ أَصَابَ یَعْنِی ثَوْبَہُ غَسَلَ مَکَانَہُ وَلَمْ یَعْدُہُ وَصَلَّی فِیہِ۔
[صحیح۔ آخرجہ ابو داؤد ۲۶۹]
(١٥٠٤) خلاس ہجری کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سناکہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک چادر میں رات گزارتے تھے، اور میں بہت زیادہ حائضہ ہوتی تھی، اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مجھ سے کوئی چیز لگ جاتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جگہ کو دھو لیتے، اس سے آگے تجاوز نہیں کرتے تھے اور اس (کپڑے ہی) میں نماز پڑھتے تھے۔