hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15088

.

سنن البيهقي

15088
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۰۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو زَکَرِیَّا الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : أُتِیَ عَبْدُ اللَّہِ بِضَرْعٍ فَقَالَ لِلْقَوْمِ : ادْنُو فَأَخَذُوا یَطْعَمُونَہُ وَکَانَ رَجُلٌ مِنْہُمْ نَاحِیَۃً فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : ادْنُ فَقَالَ : إِنِّی لاَ أُرِیدُہُ فَقَالَ : لِمَ؟ قَالَ : لأَنِّی حَرَّمْتُ الضَّرْعَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : ہَذَا مِنْ خُطُوَاتِ الشَّیْطَانِ۔ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکُمْ وَلاَ تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّہَ لاَ یُحِبُّ الْمُعْتَدِینَ} ادْنُ فَکُلْ وَکَفِّرْ عَنْ یَمِینِکَ فَإِنَّ ہَذَا مِنْ خُطُوَاتِ الشَّیْطَانِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]
(١٥٠٨٢) مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے پاس بکری لائی گئی تو لوگوں سے کہنے لگے : قریب ہوجاؤ اور کھاؤ۔ انھوں نے کھانا شروع کردیا۔ ایک شخص کونے میں تھا۔ حضرت عبداللہ نے کہا : قریب ہوجاؤ۔ اس نے کہا : میں ارادہ نہیں رکھتا۔ فرمایا : کیوں ؟ اس نے کہا : کیونکہ میں نے بکری کو اپنے اوپر حرام کیا ہوا ہے تو عبداللہ کہنے لگے : یہ شیطان کا پیروکار ہے، اللہ کا فرمان ہے : { یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَآ اَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ } [المائدۃ ٨٧] اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو تم اللہ کی پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ کرو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں اور تم حد سے تجاوز نہ کرو کیونکہ اللہ رب العزت حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔ “ قریب ہو کر کھاؤ اور اپنی قسم کا کفارہ دو ، یہ شیطان کی پیروی ہے۔