hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15118

.

سنن البيهقي

15118
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۱۱۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ : أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ سُئِلاَ عَنْ طَلاَقِ السَّکْرَانِ فَقَالاَ : إِذَا طَلَّقَ السَّکْرَانُ جَازَ طَلاَقُہُ وَإِنْ قَتَلَ قُتِلَ قَالَ مَالِکٌ وَذَلِکَ الأَمْرُ عِنْدَنَا۔ وَرُوِّینَا عَنْ إِبْرَاہِیمَ أَنَّہُ قَالَ : طَلاَقُ السَّکْرَانِ وَعِتْقُہُ جَائِزٌ وَعَن الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ قَالَ : السَّکْرَانُ یَجُوزُ طَلاَقُہُ وَعِتْقُہُ وَلاَ یَجُوزُ شِرَاؤُہُ وَلاَ بَیْعُہُ۔ [حسن۔ عن ابن المسیب فقط]
(١٥١١٢) امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ سعید بن مسیب اور سلمان بن یسار دونوں سے نشہ کرنے والے کی طلاق کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرماتے ہیں : جب نشہ کرنے والا شخص طلاق دے تو اس کی طلاق جائز ہے، اگر وہ قتل کرتا ہے تو اسے قتل کیا جاتا ہے۔ امام مالک فرماتے ہیں : یہی ہمارا فتویٰ ہے۔
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نشہ کرنے والے شخص کا طلاق دینا اور غلام آزاد کردینا جائز ہے۔
حضرت حسن بصری (رح) فرماتے ہیں کہ نشہ کرنے والے شخص کی طلاق اور غلام آزاد کردینا جائز ہے لیکن اس کی خریدو فروخت جائز نہیں ہے۔