hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15157

.

سنن البيهقي

15157
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۱۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی عَاصِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : کَانَ الرَّجُلُ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یُرَاجِعُ قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِیَ الْعِدَّۃُ لَیْسَ لِلطَّلاَقِ وَقْتٌ حَتَّی طَلَّقَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ امْرَأَتَہُ لِسُوئِ عِشْرَۃٍ کَانَتْ بَیْنَہُمَا فَقَالَ : لأَدَعَنَّکِ لاَ أَیِّمًا وَلاَ ذَاتَ زَوْجٍ فَجَعَلَ یُطَلِّقُہَا حَتَّی إِذَا دَنَا خُرُوجُہَا مِنَ الْعِدَّۃِ رَاجَعَہَا فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیہِ کَمَا أَخْبَرَنِی ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا {الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ} فَوَقَّتَ لَہُمُ الطَّلاَقَ ثَلاَثًا رَاجَعَہَا فِی الْوَاحِدَۃِ وَفِی الثِّنْتَیْنِ وَلَیْسَ لَہُ فِی الثَّالِثَۃِ رَجْعَۃٌ فَقَالَ اللَّہُ تَعَالَی {وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّۃَ وَاتَّقُوا اللَّہَ} إِلَی قَوْلِہِ {بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ} وَحَدِیثُ رُکَانَۃَ فِی الرَّجْعِیَّۃِ قَدْ مَضَی ذِکْرُہُ فِی کِتَابِ الطَّلاَقِ۔ [حسن]
(١٥١٥١) ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد عدت کے درمیان ہی رجوع کرلیتا ہے تو یہ طلاق کا وقت نہیں ہے، ایک انصاری شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی۔ جن کے درمیان رہن سہن اچھا نہ تھا۔ اس نے کہا : نہ تو بیوہ کروں گا اور نہ ہی خاوند والی چھوڑوں گا۔ وہ اس کو طلاق دیتا جب عدت ختم ہونے کے قریب ہوتی تو رجوع کرلیتا تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : { اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ فَاِمْسَاکٌ بِمَعْرُوْفٍ اَوْتَسْرِیْحٌ بِاِحْسَانٍ } (البقرۃ : ٢٢٩) کہ طلاق دو مرتبہ ہے، پھر اچھائی سے روکنا یا احسان کے ساتھ چھوڑ دینا ہے۔ تین طلاق ان کے لیے مقرر کردیں ایک یا دو کے بعد رجوع ہے تیسری کے بعد رجوع درست نہیں ہے۔ اللہ کا فرمان : { وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّۃَ وَاتَّقُوا اللَّہَ } إِلَی قَوْلِہِ { بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } [النساء ١٩] ” جب تم عورتوں کو طلاق دو تو ان کی عدت کے ایام میں دو اور عدت کو شمار کرو اور اللہ سے ڈر جاؤ۔ “ اور رکانہ کی حدیث رجوع کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے۔