hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15158

.

سنن البيهقي

15158
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۱۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ یَعْنِی الشَّیْبَانِیَّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ وَأَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ فَسَأَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمَرَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا ثُمَّ یُمْہِلَہَا حَتَّی تَحِیضَ حَیْضَۃً أُخْرَی ثُمَّ یُمْہِلَہَا حَتَّی تَطْہُرَ ثُمَّ یُطَلِّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا قَالَ : وَتِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِی أَمَرَ اللَّہُ أَنْ یُطَلَّقَ لَہَا النِّسَائُ ۔ قَالَ : فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا إِذَا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ یَقُولُ : أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَہَا وَاحِدَۃً أَوْ ثِنْتَیْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا ثُمَّ یُمْہِلَہَا حَتَّی تَحِیضَ حَیْضَۃً أُخْرَی ثُمَّ یُمْہِلَہَا حَتَّی تَطْہُرَ ثُمَّ یُطَلِّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا وَأَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَہَا ثَلاَثًا فَقَدْ عَصَیْتَ اللَّہَ فِیمَا أَمَرَکَ بِہِ مِنْ طَلاَقِ امْرَأَتِکَ وَبَانَتْ مِنْکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ ابْنِ عُلَیَّۃَ۔ [صحیح]
(١٥١٥٢) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رجوع کا حکم فرمایا اور فرمایا : پھر دوسرے حیض تک مہلت دے۔ پھر پاک ہونے تک مہلت دے کر جماع سے پہلے طلاق دے دے اور فرمایا : یہ ہے وہ وقت جس میں عورتوں کو طلاق دینے کا اللہ نے حکم فرمایا ہے، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے جب بھی حالتِ حیض میں عورت کو دی گئی طلاق کے بارے میں پوچھے گیا تو فرماتے : اگر ایک یا دو طلاقیں دی ہیں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو رجوع کا حکم فرمایا، پھر دوسرے حیض تک مہلت دے کر طہر میں بغیر جماع کیے طلاق دے دینا اور اگر تو نے تین طلاقیں دے دیں ہیں تو تو نے اللہ کے حکم کی نافرمانی ہے جو اس نے عورتوں کے متعلق دیا ہے اور عورت تجھ سے جدا ہوگئی۔