(۱۵۱۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ بَنِی قُرَیْظَۃَ تَزَوَّجَہَا رَجُلٌ مِنْہُمْ فَطَلَّقَہَا فَتَزَوَّجَہَا آخَرُ فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا مَعَہُ إِلاَّ مِثْلُ ہَذِہِ الْہُدْبَۃِ فَقَالَ : لاَ حَتَّی یَذُوقَ عُسَیْلَتَکِ وَتَذُوقِی عُسَیْلَتَہُ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِیٍّ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٥١٩٢) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : بنو قریظہ کی عورت نے ان کے کسی مرد سے شادی کی، اس نے طلاق دے دی تو دوسرے نے اس سے شادی کرلی۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر کہنے لگی : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس کے ساتھ تو کپڑے کا جھالر ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ممکن نہیں، یہاں تک کہ تو اس کا اور وہ تیرا مزہ چکھ لے۔