(۱۵۲۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الطَّالَقَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ : أَنَّ رَجُلاً ظَاہَرَ مِنِ امْرَأَتِہِ ثُمَّ وَاقَعَہَا قَبْلَ أَنْ یُکَفِّرَ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَخْبَرَہُ قَالَ : مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا صَنَعْتَ۔ قَالَ : رَأَیْتُ بَیَاضَ سَاقِہَا فِی الْقَمَرِ قَالَ : فَاعْتَزِلْہَا حَتَّی تُکَفِّرَ عَنْکَ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٥٢٦١) حکم بن ابان حضرت عکرمہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنی بیوی سے ظہار کرلینے کے بعد کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس پر واقع ہوگیا۔ پھر اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آکر بتایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تجھے کس چیز نے ابھارا ؟ اس نے کہا : میں نے چاندنی رات میں اس کی سفید پنڈلی کو دیکھ لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کفارہ ادا کرنے تک اس سے جدا رہنا۔