hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15274

.

سنن البيهقي

15274
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۲۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ یَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- بِجَارِیَۃٍ سَوْدَائَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ عَلَیَّ عِتْقَ رَقَبَۃٍ مُؤْمِنَۃٍ فَقَالَ لَہَا : أَیْنَ اللَّہُ؟ ۔ فَأَشَارَتْ إِلَی السَّمَائِ بِإِصْبَعِہَا فَقَالَ لَہَا : فَمَنْ أَنَا؟ ۔ فَأَشَارَتْ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَإِلَی السَّمَائِ تَعْنِی : أَنْتَ رَسُولُ اللَّہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَعْتِقْہَا فَإِنَّہَا مُؤْمِنَۃٌ ۔ [صحیح]
(١٥٢٦٨) عبداللہ بن عتبہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص سیاہ رنگ کی لونڈی لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے ذمہ مومن غلام کا آزاد کرنا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : اللہ کہاں ہے ؟ اس نے اپنی انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : میں کون ہوں ؟ اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آسمان کی طرف اشارہ کیا، یعنی آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ مومنہ ہے اس کو آزاد کر دے۔