hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15297

.

سنن البيهقي

15297
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۲۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ وَأَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَی وَابْنُ عَبْدِ الْکَرِیمِ الوَرَّاقُ قَالُوا حَدَّثَنَا بُنْدَارُ بْنِ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنِی عِکْرِمَۃُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ ہِلاَلَ بْنَ أُمَیَّۃَ قَذَفَ امْرَأَتَہُ بِشَرِیکِ ابْنِ سَحْمَائَ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : الْبَیِّنَۃُ أَوْ حَدٌّ فِی ظَہْرِکَ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِذَا رَأَی أَحَدُنَا رَجُلاً عَلَی امْرَأَتِہِ أَیَلْتَمِسُ الْبَیِّنَۃَ فَجَعَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَقُولُ : الْبَیِّنَۃُ وَإِلاَّ حَدٌّ فِی ظَہْرِکَ ۔ فَقَالَ ہِلاَلٌ : وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ إِنِّی لَصَادِقٌ وَلَیُنْزِلَنَّ اللَّہُ فِی أَمْرِی مَا یُبْرِئُ ظَہْرِی مِنَ الْحَدِّ فَنَزَلَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَنَزَلَتْ الآیَۃُ {وَالَّذِینَ یَرْمُونَ أَزْوَاجَہُمْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُمْ شُہَدَائُ إِلاَّ أَنْفُسُہُمْ} فَقَرَأَ حَتَّی بَلَغَ {وَالْخَامِسِۃَ أَنَّ غَضَبَ اللَّہِ عَلَیْہَا إِنْ کَانَ مِنَ الصَّادِقِینَ} قَالَ فَانْصَرَفَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَأَرْسَلَ إِلَیْہِمَا فَجَائَ ا فَقَامَ ہِلاَلُ بْنُ أُمَیَّۃَ : فَشَہِدَ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّ اللَّہَ یَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَکُمَا کَاذِبٌ فَہَلْ مِنْکُمَا تَائِبٌ ۔ ثُمَّ قَامَتْ فَشَہِدَتْ فَلَمَّا کَانَ عِنْدَ الْخَامِسَۃِ {أَنَّ غَضَبَ اللَّہِ عَلَیْہَا إِنْ کَانَ مِنَ الصَّادِقِینَ} قَالُوا لَہَا: إِنَّہَا مُوجِبَۃٌ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَتَلَکَّأَتْ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہَا سَتَرْجِعُ ثُمَّ قَالَتْ: لاَ أَفْضَحُ قَوْمِی سَائِرَ الْیَوْمِ فَمَضَتْ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : انْظُرُوہَا فَإِنْ جَائَ تْ بِہِ أَکْحَلَ الْعَیْنَیْنِ سَابِغَ الأَلْیَتَینِ خَدَلَّجَ السَّاقَیْنِ فَہُوَ لِشَرِیکِ ابْنِ سَحْمَائَ ۔ فَجَائَ تْ بِہِ کَذَلِکَ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : لَوْلاَ مَا مَضَی مِنْ کِتَابِ اللَّہِ تَعَالَی لَکَانَ لِی وَلَہَا شَأْنٌ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۴۷۴۷]
(١٥٢٩١) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہلال بن امیہ نے اپنی بیوی کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے شریک بن سحماء کے ساتھ الزام لگا دیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گواہ پیش کرو، ورنہ تیری کمر پر کوڑے لگیں گے، اس نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جب ہم سے کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو پائے تو کیا وہ گواہ ڈھونڈنے شروع کر دے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں، گواہ پیش کرنا ہوں گے، بصورت دیگر تیری کمر پر کوڑے برسیں گے۔ اس پر بلال نے کہا : اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، بلاشبہ میں سچا ہوں۔ یقیناً اللہ حکم نازل کرے گا جو میری کمر کو کوڑوں سے بچا دے گا، پس جبرائیل نازل ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ آیات نازل ہوئیں : { وَالَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَہُمْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُمْ شُہَدَائُ اِلَّا اَنفُسُہُمْ الی وَالْخَامِسَۃَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰہِ عَلَیْہَا اِنْ کَانَ مِنْ الصَّادِقِیْنَ ۔ } [النور ٦۔ ٩] ” اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں اور اپنے علاوہ کوئی گواہ نہیں پاتے۔۔۔ الی قولہٖ اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ اللہ اس پر ناراض ہوگا اگر وہ سچوں میں سے ہوا۔ “ تو اس کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کو بلایا، بلال نے اپنی صداقت کی گواہی دی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلاشبہ اللہ جانتا ہے تم میں سے ایک جھوٹا ہے تو کیا تم میں سے کوئی ایک توبہ کرنے کے لیے تیار ہے ؟ پھر اس کی بیوی کھڑی ہوئی اور اس نے اپنی صداقت کی گواہی دی۔ جب وہ پانچویں بار گواہی دینے والی تھی تو صحابہ (رض) نے فرمایا : پانچویں بار کی گواہی اللہ کے غضب کو واجب کر دے گی، اگر خاوند سچا ہوا تو عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ عورت جھجکی اور پیچھے ہٹ گئی، ہم نے محسوس کیا کہ وہ اپنے موقف سے پھر جائے گی لیکن اس نے کہا : میں اپنی قوم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رسوا نہ کروں گی، پھر اس نے گواہی کو مکمل کردیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کا خیال رکھنا، اگر اس نے بچہ سرمیلی آنکھوں، بھاری سرینوں اور موٹی پنڈلیوں والا جنا تو یہ شریک بن سحماء کا ہے، جب اسے بچہ پیدا ہوا تو اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کتاب اللہ کا حکم نازل نہ ہوچکا ہوتا تو میں اس عورت سے نپٹتا۔