(۱۵۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قِرَائَۃً عَلَیْہِ حَدَّثَنِی أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّعْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَرْزُنَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاہِرِ بْنِ حَرْمَلَۃَ حَدَّثَنِی جَدِّی حَدَّثَنِی الشَّافِعِیُّ قَالَ: رَأَیْتُ بِصَنْعَائَ جَدَّۃً بِنْتَ إِحْدَی وَعِشْرِینَ سَنَۃً ، حَاضَتْ ابْنَۃَ تِسْعٍ وَوَلَدَتْ ابْنَۃَ عَشْرٍ ، وَحَاضَتِ الْبِنْتُ ابْنَۃَ تِسْعٍ وَوَلَدَتْ ابْنَۃَ عَشْرٍ۔
وَیُذْکَرُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ أَنَّہُ قَالَ: أَدْرَکْتُ جَارَۃً لَنَا صَارَتْ جَدَّۃً بِنْتَ إِحْدَی وَعِشْرِینَ سَنَۃً۔
وَعَنْ مُغِیرَۃَ الضَّبِّیِّ أَنَّہُ قَالَ: احْتَلَمْتُ وَأَنَا ابْنُ اثْنَتَیْ عَشْرَۃَ سَنَۃً۔
وَرُوِّینَا عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ: إِذَا بَلَغَتِ الْجَارِیَۃُ تِسْعَ سِنِینَ فَہِیَ امْرَأَۃٌ۔ تَعْنِی وَاللَّہُ أَعْلَمُ فَحَاضَتْ فَہِیَ امْرَأَۃٌ۔ [موضوع]
(١٥٣١) (الف) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ میں نے صنعاء مقام پر اکیس سال کی نانی دیکھی۔ نو سال کی عمر میں وہ حائضہ ہوئی اور دس سال کی عمر میں اس نے بچہ جنا اور اس کی بیٹی نو سال کی عمر میں حائضہ ہوئی اور دس سال کی عمر میں اس نے بچے کو جنم دیا۔
(ب) حسن بن صالح کہتے ہیں میں نے اپنی ہمسائی کو پایا جو اکیس سال کی عمر میں دادی بن گئی۔
(ج) مغیرہ ضبی کہتے ہیں کہ جب مجھے احتلام ہوا اس وقت میری عمر بارہ سال تھی۔
(د) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ جب بچی نو سال کو پہنچ جائے تو وہ عورت ہے یعنی وہ حائضہہو جائے گی تو وہ عورت ہے۔ واللہ اعلم