(۱۵۳۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا وَہْبٌ یَعْنِی ابْنَ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُمَرَ وَعَبْدِ اللَّہِ وَأَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ فَتَحِیضُ ثَلاَثَ حِیَضٍ فَیُرَاجِعُہَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ : ہُوَ أَحَقُّ بِہَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ۔ [صحیح]
(١٥٣٩٧) عمر اور عبداللہ اور ابو موسیٰ (رض) سے اس شخص کے بارے میں روایت ہے جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی، پھر وہ حائضہ ہوگئی۔ جب وہ تیسرے حیض کو پہنچی تو اس نے اس سے رجوع کرلیا۔ اس کے غسل کرنے سے پہلے فرماتے ہیں : وہ اس کا زیادہ حق دار ہے جب تک وہ تیسرے حیض کا غسل نہ کرلے۔