hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15415

.

سنن البيهقي

15415
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۴۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ أَنَّہُ قَالَ : کَانَتْ عِنْدَ جَدِّہِ حَبَّانَ امْرَأَتَانِ لَہُ ہَاشِمِیَّۃٌ وَأَنْصَارِیَّۃٌ فَطَلَّقَ الأَنْصَارِیَّۃَ وَہِیَ تُرْضِعُ فَمَرَّتْ بِہَا سَنَۃٌ ثُمَّ ہَلَکَ عَنْہَا وَلَمْ تَحِضْ فَقَالَتْ : أَنَا أَرِثُہُ لَمْ أَحِضْ فَاخْتَصَمَا إِلَی عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَضَی لَہُمَا عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالْمِیرَاثِ فَلاَمَتِ الْہَاشِمِیَّۃُ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : ابْنُ عَمِّکِ ہُوَ أَشَارَ إِلَیْنَا بِہَذَا یَعْنِی عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح]
(١٥٤٠٩) محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے حبان کے دادا کے پاس اس کی دو عورتیں تھیں : ایک ہاشمیہ اور دوسری انصاریہ۔ اس نے انصاریہ کو طلاق دے دی اور وہ حالت رضاع میں تھی ۔ اس پر سال گزر گیا اور وہ حائضہ نہ ہوئی اور وہ ہلاک ہوگیا۔ اس انصاریہ نے کہا : میں اس کی وارث ہوں، کیونکہ میں حائضہ نہیں ہوئی۔ ان دونوں نے عثمان (رض) کی طرف جھگڑا پیش کیا۔ عثمان (رض) نے دونوں کے لیے وراثت کا فیصلہ کردیا۔ ہاشمیہ عورت نے عثمان (رض) کو ملامت کی۔ عثمان (رض) نے کہا : وہ تیرے چچا کا بیٹا ہے وہ ہماری طرف اس کے ساتھ اشارہ کر رہے تھے، یعنی علی (رض) کی طرف۔