hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15580

.

سنن البيهقي

15580
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۵۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ مَسْرُوقٍ أَوْ قَالَ أَظُنُّہُ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : لَوْلاَ أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَیَّرَ الْمَفْقُودَ بَیْنَ امْرَأَتِہِ وَالصَّدَاقِ لَرَأَیْتُ أَنَّہُ أَحَقُّ بِہَا إِذَا جَائَ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی امْرَأَۃِ الْمَفْقُودِ : امْرَأَۃٌ ابْتُلِیَتْ فَلْتَصْبِرْ لاَ تَنْکِحُ حَتَّی یَأْتِیَہَا یَقِینُ مَوْتِہِ۔ قَالَ : وَبِہَذَا نَقُولُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَی قَتَادَۃُ عَنْ خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو وَعَنْ أَبِی الْمَلِیحِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا جَائَ الأَوَّلُ خُیِّرَ بَیْنَ الصَّدَاقِ الأَخِیرِ وَبَیْنَ امْرَأَتِہِ۔ وَرِوَایَۃُ خِلاَسٍ عَنْ عَلِیٍّ ضَعِیفَۃٌ وَأَبُو الْمَلِیحِ لَمْ یَسْمَعْہُ مِنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح]
(١٥٥٧٤) شعبی مسروق سے روایت کرتے ہیں یا فرمایا : میں گمان کرتا ہوں کہ مسروق سے روایت ہے کہ اگر عمر (رض) نے گم شدہ خاوند کو اس کی بیوی اور حق مہر کے درمیان اختیار نہ دیا ہوتا۔ تو میں سمجھتا وہ اس کا زیادہ حق دارہوتا جب وہ آجاتا۔
امام شافعی فرماتے ہیں کہ علی بن ابی طالب (رض) نے فرمایا : گم شدہ خاوند کی بیوی ایسی عورت ہے جس کی آزمائش کی گئی ہے، وہ صبر کرے وہ نکاح نہ کرے یہاں تک کہ اس کی موت کی یقینی خبر آجائے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہی ہم کہتے ہیں۔
امام بیہقی نے فرمایا : اور روایت کیا ہے قتادہ نے خلاس بن عمرو سے، ابوملیح سے اور علی (رض) سے فرماتے ہیں : جب اس کا پہلا خاوند آجائے تو اسے دوسرے حق مہر اور اس کی بیوی کے درمیان اختیار دیا جائے گا۔
اور خلاس کی روایت علی سے ضعیف ہے اور ابوملیح نے علی (رض) سے نہیں سنا۔