(۱۵۵۸۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ عِدَّۃِ أُمِّ الْوَلَدِ فَقَالَ : حَیْضَۃٌ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : إِنَّ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَقُولُ ثَلاَثَۃُ قُرُوئٍ فَقَالَ : عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَیْرُنَا وَأَعْلَمُنَا۔
وَفِی ہَذَا الإِسْنَادِ ضَعْفٌ۔ [صحیح]
(١٥٥٨٥) نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) سے ام ولد کی عدت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ایک حیض عدت ہے۔ ایک آدمی نے کہا کہ عثمان (رض) فرماتے ہیں : تین حیض اس کی عدت ہے۔ ابن عمر نے فرمایا : عثمان ہم میں سے بہتر ہیں اور وہ ہم سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ اس کی اسناد میں ضعف ہے۔ (عثمان کے قصہ کے علاوہ)