(۱۵۵۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ قَیْسِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَفَعَہُ أَنَّہُ قَالَ فِی سَبَایَا أَوْطَاسٍ : لاَ تُوطَأُ حَامِلٌ حَتَّی تَضَعَ وَلاَ غَیْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّی تَحِیضَ حَیْضَۃً ۔
وَرَوَاہُ الشَّعْبِیُّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً۔ [ضعیف]
(١٥٥٨٧) ابو سعید خدری (رض) سے مرفوع حدیث منقول ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوطاس کی قیدی عورتوں کے بارے میں فرمایا : حاملہ عورت سے جماع نہ کیا جائے حتیٰ کہ وہ وضع حمل کر دے اور غیر حمل والی سے بھی صحبت نہ کی جائے، حتیٰ کہ وہ ایک حیض گزار لے اور اس کو شعبی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل بیان کیا ہے۔