hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15607

.

سنن البيهقي

15607
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۶۰۱) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَخْبَرَہُ : أَنَّ رُبَیِّعَ بِنْتَ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا عَلَی عَہْدِ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَہَبَ عَمُّہَا مُعَاذُ بْنُ عَفْرَائَ إِلَی عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : إِنَّ ابْنَۃَ مُعَوِّذٍ قَدِ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا الْیَوْمَ أَفَتَنْتَقِلُ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : تَنْتَقِلُ وَلَیْسَ عَلَیْہَا عِدَّۃٌ إِنَّہَا لاَ تَنْکِحُ حَتَّی تَحِیضَ حَیْضَۃً وَاحِدَۃً۔ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : عُثْمَانُ أَکْبَرُنَا وَأَعْلَمُنَا۔ فَہَذِہِ الرِّوَایَۃُ تُصَرِّحُ بِأَنَّ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ہُوَ الَّذِی أَمَرَہَا بِذَلِکَ وَظَاہِرُ الْکِتَابِ فِی عِدَّۃِ الْمُطَلَّقَاتِ یَتَنَاوَلُ الْمُخْتَلِعَۃَ وَغَیْرَہَا فَہُوَ أَوْلَی وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]
(١٥٦٠١) نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) نے اس کو خبر دی کہ ربیع بنت معوذ بن عفراء نے اپنے خاوند سے عثمان (رض) کے زمانے میں خلع کیا ۔ اس کا چچا معاذ بن عفراء عثمان (رض) کی طرف گیا۔ اس نے کہا : معوذ کی بیٹی نے آج کے دن اپنے خاوند سے خلع لیا ہے۔ کیا وہ منتقل ہوجائے ؟ عثمان (رض) نے فرمایا : وہ منتقل ہوجائے اور اس پر عدت نہیں ہے۔ وہ نکاح نہ کرے حتیٰ کہ ایک حیض گزار لے۔ عبداللہ نے کہا : عثمان ہمارے بڑے ہیں اور ہم میں سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ یہ روایت وضاحت کرتی ہے کہ عثمان (رض) اس کو اس کے ساتھ حکم دیا تھا اور کتاب کا ظاہر طلاق شدہ کی عدت کے بارے میں خلع والیوں اور اس کے علاوہ کو بھی شامل ہے۔ وہ زیادہ لائق ہے اور اللہ کی توفیق کے ساتھ اور اللہ ہی زیادہ جاننے والا ہے۔