hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15608

.

سنن البيهقي

15608
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۶۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ ہِلاَلٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا اشْتَرَتْ بَرِیرَۃَ فَأَعْتَقَتْہَا وَاشْتَرَطَتِ الْوَلاَئَ فَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ الْوَلائَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَیَّرَہَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَجَعَلَ عَلَیْہَا عِدَّۃَ الْحُرَّۃِ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : جَوَّدَ حَبَّانُ فِی قَوْلِہِ عِدَّۃَ الْحُرَّۃِ لأَنَّ عَفَّانَ بْنَ مُسْلِمٍ وَعَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ رَوَیَاہُ فَقَالاَ وَأَمَرَہَا أَنْ تَعْتَدَّ وَلَمْ یَذْکُرَا عِدَّۃَ الْحُرَّۃِ۔ قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَکَذَلِکَ قَالَہُ ہُدْبَۃُ عَنْ ہَمَّامٍ فَأَمَرَہَا أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّۃَ حُرَّۃٍ۔ [صحیح]
(١٥٦٠٢) عکرمہ عبداللہ بن عباس سے نقل فرماتے ہیں کہ عائشہ (رض) نے بریرہ کو خریدا اور اسے آزاد کردیا اور ولاء کی شرط لگائی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ کیا کہ ولاء اسی کی ہے جو آزاد کرے اور اس کو اختیار دیا۔ اس نے اپنے آپ کو اختیار کیا۔ آپ نے ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دی اور اس پر آزاد عورت کی عدت کو مقرر کیا۔
ابو بکر فرماتے ہیں : حبان نے اپنے قول میں آزاد عورت کی عدت کو عمدہ بیان کیا ہے کیونکہ عفان بن مسلم اور عمرو بن عاصم دونوں نے اس کو روایت کیا ہے۔ وہ دونوں فرماتے ہیں اور اس کو حکم دیا کہ وہ عدت گزارے اور آزاد کی عدت کا تذکرہ نہیں کیا۔
امام احمد فرماتے ہیں : اسی طرح ہدبہ نے ہمام سے روایت کیا ہے۔ اس کو حکم دیا کہ وہ آزاد عورت کی عدت گزارے۔