(۱۵۶۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ وَبِشْرُ بْنُ عُمَرَ وَوَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا یَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَقُولُ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَعِنْدِی رَجُلٌ فَرَأَیْتُ الْکَرَاہِیَۃَ فِی وَجْہِہِ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہُ أَخِی مِنَ الرَّضَاعَۃِ۔ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : انْظُرُوا مَنْ تُرَاضِعُونَ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَۃُ مِنَ الْمَجَاعَۃِ ۔ وَقَالَ فَقَالَ بِشْرٌ فِی حَدِیثِہِ : انْظُرُوا مَا إِخْوَانُکُمْ؟ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٦٥٢) اشعث بن ابو شعثاء اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے مسروق کو کہتے ہوئے سنا کہ حضرت عائشہ (رض) فرما رہی تھیں : مجھ پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے اور میرے پاس ایک شخص تھا اور میں نے ناپسندیدگی کو آپ کے چہرے میں دیکھا، میں نے کہا : اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بیشک یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ کہتی ہیں آپ نے فرمایا : تم دیکھو جس نے تم کو دودھ پلایا ہے۔ رضاعت تو بھوک کو ختم کرنے سے ثابت ہوتی ہے اور کہتے ہیں : بشر نے اپنی حدیث میں کہا : تم دیکھو کیا وہ تمہارے بھائی ہیں۔ اس کو بخاری اور مسلم نے شعبہ کی حدیث سے اپنی صحیح میں نکالا ہے۔