(۱۵۶۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَجُلاً کَانَ مَعَہُ امْرَأَتُہُ وَہُوَ فِی سَفَرٍ فَوَلَدَتْ فَجَعَلَ الصَّبِیُّ لاَ یَمُصُّ فَأَخَذَ زَوْجُہَا یَمُصُّ لَبَنَہَا وَیَمُجُّہُ حَتَّی وَجَدَ طَعْمَ لَبَنِہَا فِی حَلْقِہِ فَأَتَی أَبَا مُوسَی فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : حَرُمَتْ عَلَیْکَ امْرَأَتُکَ۔ فَأَتَی ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ : أَنْتَ الَّذِی تُفْتِی ہَذَا بِکَذَا وَکَذَا وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ رَضَاعَ إِلاَّ مَا شَدَّ الْعَظْمَ وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ ۔ [ضعیف]
(١٥٦٥٣) عبداللہ بن مسعود کے بیٹے سے روایت ہے کہ ایک شخص کے ساتھ اس کی بیوی بھی تھی اور وہ سفر میں تھا۔ اس نے بچے کو جنم دیا۔ بچہ دودھ نہیں چوس سکتا تھا۔ اس کے خاوند نے پکڑاوہ اس کے دودھ کو چوستا تھا اور وہ اس کو پھینکتا تھا حتیٰ کے اس نے اس کے دودھ کے ذائقے کو اپنے حلق میں محسوس کیا۔ وہ ابو موسیٰ کے پاس آیا ، اس نے اس سے اس معاملے کا ذکر کیا۔ ابو موسیٰ نے کہا : تجھ پر تیری بیوی حرام ہوگئی ہے۔ وہ شخص ابن مسعود کے پاس آیا۔ ابن مسعود نے کہا : تو ہے جس نے اس طرح اور اس طرح فتویٰ دیا ہیحالاں کہ تحقیق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رضاعت نہیں ہے مگر جو ہڈیوں کو مضبوط کرے اور گوشت کو بڑھائے۔