(۱۵۶۵۸) أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِیلَ التِّرْمِذِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی السَّرِیِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ جُوَیْبِرٍ عَنِ الضَّحَّاکِ عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ طَلاَقَ إِلاَّ بَعْدَ نِکَاحٍ وَلاَ عِتْقَ قَبْلَ مِلْکٍ وَلاَ رَضَاعَ بَعْدَ فِصَالٍ وَلاَ وِصَالَ فِی الصِّیَامِ وَلاَ صَمْتَ یَوْمٍ إِلَی اللَّیْلِ ۔
قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ سُفْیَانُ لِمَعْمَرٍ إِنَّ جُوَیْبِرَ حَدَّثَنَا بِہَذَا الْحَدِیثِ وَلَمْ یَرْفَعْہُ قَالَ مَعْمَرٌ وَحَدَّثَنَا بِہِ مِرَارًا وَرَفَعَہُ۔ [ضعیف]
(١٥٦٥٨) نزال بن سبرہ علی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : طلاق نکاح کے بعد ہے۔ اور مالک بننے سے پہلے آزادی نہیں ہے اور دودھ چھڑوانے کے بعد رضاعت نہیں ہے اور روزوں میں وصال نہیں ہے۔ یعنی نفلی روزے مسلسل بغیر انقطاع کے رکھنا اور نہ تو روزہ رکھ دن کا رات تک ، یعنی دن اور رات کا روزہ نہ رکھ۔
عبدالرزاق کہتے ہیں : سفیان نے معمر سے کہا : جویبر نے ہمیں اسی کے ساتھ کی حدیث بیان کی ہے اور اس کو مرفوع نہیں کیا۔ معمر کہتے ہیں : اور ہمیں اسی طرح حدیث بیان کی اور اس کو مرفوع بیان کیا۔