hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15665

.

سنن البيهقي

15665
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۶۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَأَنَا مَعَہُ عِنْدَ دَارِ الْقَضَائِ یَسْأَلُہُ عَنْ رَضَاعَۃِ الْکَبِیرِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : کَانَتْ لِی وَلِیدَۃٌ وَکُنْتُ أَطَؤُہَا فَعَمَدَتِ امْرَأَتِی إِلَیْہَا فَأَرْضَعَتْہَا فَدَخَلْتُ عَلَیْہَا فَقَالَتْ : دُونَکَ فَقَدْ وَاللَّہِ أَرْضَعْتُہَا۔ فَقَالَ عُمَرُ : أَوْجِعْہَا وَائْتِ جَارِیَتَکَ إِنَّمَا الرَّضَاعَۃُ رَضَاعَۃُ الصَّغِیرِ۔ [صحیح]
(١٥٦٥٩) عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ ایک آدمی عبداللہ بن عمر (رض) کی طرف آیا اور میں ان کے ساتھ عدالت کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے عبداللہ بن عمر (رض) سے بڑے کی رضاعت کے متعلق سوال کیا۔ ابن عمر (رض) نے فرمایا : ایک شخص عمر بن خطاب (رض) کی طرف آیا، اس نے کہا : میری لونڈی ہے اور میں اس سے جماع کرتا ہوں۔ میری بیوی نے اس کی طرف ارادہ کیا اور اس کو اس نے اپنا دودھ پلا دیا، میں اس پر داخل ہوا تو اس نے کہا : دور رہو اللہ کی قسم ! میں نے اس کو دودھ پلایا ہے۔ عمر (رض) نے فرمایا : تو اس کو تکلیف دے اور تو اپنی لونڈی کے پاس آ، یعنی تو اس سے جماع و صحبت کر۔ رضاعت تو چھوٹی عمر میں ثابت ہوتی ہے۔