hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15678

.

سنن البيهقي

15678
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۶۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَابْنُ مَنِیعٍ وَأَبُو کُرَیْبٍ وَیَعْقُوبُ وَدِلُّوَیْہِ قَالُوا أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ وَقَدْ سَمِعْتُہُ مِنْ عُقْبَۃَ وَلَکِنِّی لِحَدِیثِ عُبَیْدٍ أَحْفَظُ قَالَ : تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً فَجَائَ تْنَا امْرَأَۃٌ سَوْدَاء ُ فَقَالَتْ : إِنِّی قَدْ أَرْضَعْتُکُمَا۔ فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقُلْتُ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ فُلاَنَۃَ بِنْتَ فُلاَنٍ فَجَائَ تْنَا امْرَأَۃٌ سَوْدَاء ُ فَقَالَتْ : إِنِّی قَدْ أَرْضَعْتُکُمَا وَہِیَ کَاذِبَۃٌ فَأَعْرَضَ عَنِّی فَجِئْتُہُ مِنْ قِبَلِ وَجْہِہِ فَقُلْتُ : إِنَّہَا کَاذِبَۃٌ۔ فَقَالَ : وَکَیْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّہَا قَدْ أَرْضَعَتْکُمَا دَعْہَا عَنْکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح]
(١٥٦٧٢) عبید بن ابی مریم عقبہ بن حارث سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے اس کو عقبہ سے سنا لیکن میں عبید کی حدیث کو زیادہ یاد کرنے والا ہوں ۔ میں نے عورت سے شادی کی۔ ہمارے پاس ایک سیاہ عورت آئی۔ اس نے کہا : میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ میں نے کہا : میں نے فلاں کی بیٹی فلاں سے شادی کی۔ ہمارے پاس ایک سیاہ عورت آئی۔ اس نے کہا : میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے اور وہ جھوٹی ہے۔ اس نے مجھ سے مباحثہ کیا۔ میں اس کے پاس اس کے چہرے کی طرف سے آیا۔ میں نے کہا : وہ جھوٹی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ کیسے ہوسکتا ہے حالانکہ اس کا خیال ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ تو اس بیوی کو چھوڑ دے۔
اس کو بخاری نے اپنے صحیح میں علی بن عبداللہ اور اسماعیل سے روایت کیا ہے۔