(۱۵۷۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیِّ عَنْ مُجَاہِدِ بْنِ جَبْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ : أَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مُحْرِمًا فَآذَاہُ الْقُمَّلُ فَأَمَرَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یَحْلِقَ رَأْسَہُ وَقَالَ : صُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّۃَ مَسَاکِینَ مُدَّیْنِ مُدَّیْنِ أَوِ انْسُکْ شَاۃً أَیَّ ذَلِکَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْکَ ۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الْحُسَیْنُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ مَالِکٍ مُجَوَّدًا وَقَدْ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٧٠٤) کعب بن عجرہ (رض) سے روایت ہے، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ احرام کی حالت میں تھے ان کو جو ؤں نے تکلیف دی۔ اس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ اپنا سر منڈوا لے اور فرمایا : تین روزے رکھ یا چھ مسکینوں کو دو دو مد کھانا کھلا یا بکری کی قربانی کر۔ جو بھی تو کرے وہ تیری طرف سے بدلہ ہے۔ اس کو حسین بن ولید نے مالک سے اچھی سند کے ساتھ روایت کیا اور شیخین نے اس کو دوسری سند عبدالکریم سے اپنی صحیح میں نکالا ہے۔