(۱۵۷۰۳) وَقَدْ رُوِّینَا مِنْ حَدِیثِ الأَوْزَاعِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی قِصَّۃِ الْمُوَاقِعِ قَالَ فِیہَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا ۔ قَالَ : مَا أَجِدُ۔
قَالَ : فَأُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِعَرَقٍ فِیہِ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا قَالَ : خُذْہُ فَتَصَدَّقْ بِہِ ۔
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْکَاتِبُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا ہِقْلٌ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ فَذَکَرَہُ۔
ہَکَذَا رَوَاہُ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ مُدْرَجًا فِی حَدِیثِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدٍ۔
وَرَوَاہُ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ فَجَعَلَ تَقْدِیرَ الْعَرَقِ فِی رِوَایَۃِ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ وَذَکَرْنَاہُ فِی غَیْرِ ہَذَا الْمَوْضِعِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی نَفَقَۃِ الْمُوسِرِ إِنَّہَا مُدَّانِ قَالَ : وَإِنَّمَا جَعَلْتُ أَکْثَرَ مَا فَرَضْتُ مُدَّیْنِ مُدَّیْنِ لأَنَّ أَکْثَرَ مَا جَعَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- فِی فِدْیَۃِ الْکَفَّارَۃِ لِلأَذَی مُدَّیْنِ لِکُلِّ مِسْکِینٍ۔ [صحیح]
(١٥٧٠٣) ابوہریرہ (رض) واقع ہونے والے کے قصے کے بارے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔ عرض کیا : میں نہیں پاتا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک ٹوکری دی گئی۔ اس میں پندرہ صاع (کھجور) تھی۔ فرمایا : اس کو لے لو اور صدقہ کر دو ہمیں اس کی ابو عمرو ادیب نے خبر دی انھیں ابوبکر اسماعیلی نے اور احمد بن محمد بن منصور کاتب نے۔ وہ کہتے ہیں : ہمیں حکم بن موسیٰ نے حدیث بیان کیہ میں ہقل نے اوزاعی سے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں مجھے زہری نے حدیث بیان کی پس اس کو ذکر کیا۔
ابن مبارک نے اس کو اوزاعی سے روایت کیا۔ ٹوکری کی مقدار یا اس کا اندازہ کیا عمرو بن شعیب کی روایت میں ہے اور ہم نے اس کو دوسری جگہ میں ذکر کیا ہے۔
امام شافعی فرماتے ہیں : آسانی والے کا نفقہ دو مد ہے اور میں نے زیادہ کیا جو میں نے دو دو مد فرض کیے ہیں؛ کیونکہ اکثر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کفارہ کا فدیہ ہر مسکین کے لیے دو مد مقرر کیا ہے۔