(۱۵۷۱۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ : أَنَّہُ طَلَّقَہَا زَوْجُہَا فِی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَ نفق عَلَیْہَا نَفَقَۃَ دُونٍ فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِکَ قَالَتْ وَاللَّہِ لأُکَلِّمَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَإِنْ کَانَتْ لِی نَفَقَۃٌ أَخَذْتُ الَّذِی یُصْلِحُنِی وَإِنْ لَمْ یَکُنْ لِی نَفَقَۃٌ لَمْ آخُذْ شَیْئًا قَالَتْ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : لاَ نَفَقَۃَ لَکِ وَلاَ سُکْنَی ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔
وَکَذَلِکَ قَالَہُ یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ فِی السُّکْنَی والنَّفَقَۃِ جَمِیعًا۔ [صحیح]
(١٥٧١٤) فاطمہ بنت قیس سے روایت ہے کہ اس کو اس کے شوہر نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں طلاق دی اور وہ اس پر کہ خرچہ کرتا تھا جب اس نے یہ دیکھا تو اس نے کہا : میں رسول اللہ سے ضرور بات کروں گی۔ پس اگر میرے لیے خرچہ ہوا تو میں وہ پکڑوں کی، جو میرے لیے درست ہے اور اگر میرے لیے خرچہ نہ ہوا میں کچھ بھی نہیں لوں گی۔ وہ کہتی ہے : میں نے یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا : تیرے لیے خرچہ نہیں ہے اور تیرے لیے رہائش بھی نہیں ہے۔ اس کو مسلم نے قتیبہ سے روایت کیا ہے اور اسی طرح اس کو یحییٰ بن کثیر نے ابو سلمہ سے رہائش اور خرچہ کے بارے میں بیان کیا ہے۔