hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15721

.

سنن البيهقي

15721
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ: أَنَّہَا کَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ بَنِی مَخْزُومٍ فَطَلَّقَہَا الْبَتَّۃَ فَأَرْسَلَتْ إِلَی أَہْلِہِ تَبْتَغِی النَّفَقَۃَ فَقَالُوا لَیْسَتْ لَکِ عَلَیْنَا نَفَقَۃٌ فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَخْبَرَتْہُ فَقَالَ : لَیْسَتْ لَکِ عَلَیْہِ نَفَقَۃٌ وَعَلَیْکِ الْعِدَّۃُ فَانْتَقِلِی إِلَی أُمِّ شَرِیکٍ ۔ ثُمَّ قَالَ : إِنَّ أُمَّ شَرِیکٍ امْرَأَۃٌ یَدْخُلُ عَلَیْہَا إِخْوَتُہَا مِنَ الْمُہَاجِرِینَ الأَوَّلِینَ فَانْتَقِلِی إِلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ فَإِنَّہُ رَجُلٌ أَعْمَی إِنْ وَضَعْتِ ثَوْبَکِ لَمْ یَرَ شَیْئًا وَلاَ تُفَوِّتِینَا بِنَفْسِکِ۔ قَالَتْ: فَلَمَّا أَحَلَّتْ ذَکَرَہَا رِجَالٌ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : فَأَیْنَ أَنْتِ عَنْ أُسَامَۃَ؟ ۔ قَالَ : فَکَأَنَّ أَہْلَہَا کَرِہُوا ذَلِکَ۔قَالَتْ لاَ وَاللَّہِ لاَ أَنْکِحُ إِلاَّ الَّذِی قَالَ فَنَکَحَتْہُ۔ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو فَحَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا کَانَتْ تَقُولُ : یَا فَاطِمَۃُ اتَّقِی اللَّہَ فَقَدْ عَرَفْتِ مِنْ أَیِّ شَیْئٍ کَانَ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُجْرٍ وَغَیْرِہِ دُونَ قَوْلِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [صحیح]
(١٥٧١٥) فاطمہ بنت قیس (رض) محمد بن عمرو سے وہ بنو مخزوم کے ایک شخص کے نکاح میں تھی۔ اس نے اسے طلاق بائنہ دے دی۔ اس نے اس کے اہل کی طرف قاصد بھیجا کہ یہ خرچہ مانگتی تھی۔ انھوں نے کہا : نہیں ہے۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی۔ اس نے آپ (علیہ السلام) کو خبر دی، آپ نے فرمایا : تیرے لیے اس کے ذمے خرچہ نہیں ہے اور تیرے ذمے عدت ہے، تو ام شریک کی طرف منتقل ہوجا۔ پھر فرمایا : ام شریک عورت ہے اس پر اس کی پہلی مہاجر بہنوں میں سے داخل ہوتی ہیں تو ابن ام مکتوم کی طرف منتقل ہوجا۔ وہ نابینا آدمی ہے اگر تو اپنے کپڑے اتارے گی تو وہ کچھ نہیں دیکھ سکے گا اور تو ہم سے اپنے نفس کو گم نہیں پائے گی کہتی ہے : جب وہ حلال ہوگئی تو اس نے آدمیوں کا ذکر کیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرا اسامہ کے بارے میں کیا خیال ہے۔ کہا : گویا کہ اس کے اہل یہ ناپسند کرتے ہیں۔ کہتی ہیں : اللہ کی قسم ! میں نہیں نکاح کروں گی مگر اس سے جس کے بارے میں آپ نے کہا : میں اس سے نکاح کروں۔ محمد بن عمرو نے کہا : مجھے محمد بن ابراہیم نے حدیث بیان کی کہ عائشہ (رض) کہتی ہیں : اے فاطمہ ! اللہ سے ڈر تو نے پہچانا ہے یہ کس چیز سے ہے۔ اس کو مسلم نے علی بن حجر اور اس کے علاوہ سے عائشہ (رض) کے قول کو اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔