(۱۵۷۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ : أَنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا فَلَمْ یَرَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- السُّکْنَی وَلاَ النَّفَقَۃَ۔ قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ إِبْرَاہِیمُ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لاَ نَدَعُ کِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّۃَ نَبِیِّنَا لِقَوْلِ امْرَأَۃٍ لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ۔ حَدِیثُ الشَّعْبِیِّ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ وَحَدِیثُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مُنْقَطِعٌ۔ [صحیح]
(١٥٧٣٠) سلمہ بن کہیل نے ہمیں شعبی سے حدیث بیان کی، وہ فاطمہ بنت قیس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ اس کے خاوند نے اس کو تین طلاقیں دیں تو اس کے لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رہائش اور خرچہ نہیں مقرر کیا۔ میں نے یہ ابراہیم سے ذکر کیا۔ ابراہیم کہتے ہیں : عمر بن خطاب (رض) نے کہا : ہم اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو کسی عورت کے قول کی وجہ سے نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے ہے رہائش بھی ہے اور خرچہ بھی۔ شعبی کی حدیث کو مسلم نے سفیان اور ابراہیم کی حدیث عمر (رض) سے منقطع روایت کیا ہے۔