(۱۵۷۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمِ بْنِ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِیلُ بْنُ نُجَیْدٍ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنِ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حَثَّ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ : عِنْدِی دِینَارٌ۔ قَالَ : أَنْفِقْہُ عَلَی نَفْسِکَ ۔ قَالَ : عِنْدِی آخَرُ۔ قَالَ : أَنْفِقْہُ عَلَی وَلَدِکَ ۔ قَالَ : عِنْدِی آخَرُ۔ قَالَ : أَنْفِقْہُ عَلَی زَوْجَتِکَ ۔ قَالَ : عِنْدِی آخَرُ۔ قَالَ : أَنْفِقْہُ عَلَی خَادِمِکَ ۔ قَالَ : عِنْدِی آخَرُ ۔ قَالَ : أَنْتَ أَبْصَرُ ۔ [حسن]
(١٥٧٣٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صدقہ پر ابھارا۔ ایک آدمی آیا۔ اس نے کہا : میرے پاس ایک دینار ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے آپ پر خرچ کر۔ اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا : اپنے بچے پر خرچ کر۔ اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا : اپنی بیوی پر خرچ کر۔ اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ نے فرمایا : اپنے خادم پر خرچ کر۔ اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو زیادہ دیکھنے والا ہے۔