hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 15741

.

سنن البيهقي

15741
Sunan Al Bayhaqi
(۱۵۷۳۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قُرْقُوبٍ التَّمَّارُ بِہَمَذَانَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ أَنَّ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : جَائَ تْنِی امْرَأَۃٌ وَمَعَہَا ابْنَتَانِ لَہَا تَسْأَلُنِی فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِی شَیْئًا غَیْرَ تَمْرَۃٍ وَاحِدَۃٍ فَأَعْطَیْتُہَا إِیَّاہَا فَأَخَذَتْہَا فَشَقَّتْہَا بَیْنَ ابْنَتَیْہَا وَلَمْ تَأْکُلْ مِنْہَا شَیْئًا ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ وَابْنَتَیْہَا فَدَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ -ﷺ- فَحَدَّثْتُہُ حَدِیثَہَا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : مَنِ ابْتُلِیَ مِنَ الْبَنَاتِ بِشَیْئٍ فَأَحْسَنَ إِلَیْہِنَّ کُنَّ لَہُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِی بَکْرِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح]
(١٥٧٣٥) زہری سے روایت ہے کہ ہمیں عبداللہ بن ابوبکر نے خبر دی کہ اسے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : میرے پاس ایک عورت آئی اور اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں تھیں۔ اس نے مجھ سے سوال کیا۔ اس نے میرے پاس ایک کھجور کے علاوہ کوئی چیز نہ پائی، وہ میں نے اسے دے دی۔ اس نے وہ کھجور پکڑی اور اس کو پھاڑ کر اپنی دو بیٹیوں کو دے دیا اور اس میں سے اس نے کچھ بھی نہ کھایا۔ پھر وہ کھڑی ہوئی، وہ اور اس کی بیٹیاں چلی گئیں۔ مجھ پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے۔ میں نے آپ کو وہ واقعہ بیان کیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی کسی چیز کے ساتھ بیٹیوں سے آزمایا گیا۔ اس نے ان کی طرف نیکی کی، وہ اس کے لیے آگ سے آڑ ہوں گی۔ اس کو بخاری نے ابو الیمان سے صحیح میں روایت کیا ہے اور اس کو مسلم نے عبداللہ بن عبدالرحمن اور ابوبکر بن اسحاق سے ابو الیمان سے روایت کیا ہے۔