(۱۵۷۳۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ أَبِیہِ عَنْ زَیْنَبَ ابْنَۃِ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَلْ لِی أَجْرٌ فِی بَنِی أَبِی سَلَمَۃَ أُنْفِقُ عَلَیْہِمْ وَلَسْتُ بِتَارِکَتِہِمْ ہَکَذَا وَہَکَذَا إِنَّمَا ہُمْ بَنِیَّ۔ قَالَ: نَعَمْ لَکِ فِیہِمْ أَجْرٌ مَا أَنْقَقْتِ عَلَیْہِمْ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہِشَامٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔
[صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٧٣٦) ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا میرے لیے ابو سلمہ کے بیٹوں میں اجر ہے اگر میں ان پر خرچ کروں اور میں ان کو اس طرح اور اس طرح چھوڑنے والی نہیں ہوں۔ وہ میرے بھی بیٹے ہیں آپ (علیہ السلام) نے فرمایا : ہاں تیرے لیے ان میں اجر ہے جو تو ان پر خرچ کرے گی۔ اس کو مسلم نے ابو کریب سے صحیح میں روایت کیا ہے۔ اور اس کو بخاری نے ہشام سے ایک دوسری سند سے نکالا ہے۔