(۱۵۷۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّیِّبِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّعِیرِیُّ حَدَّثَنَا مَحْمِشُ بْنُ عِصَامٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تَبُوکًا فَمَرَّ بِنَا شَابٌّ نَشِیطٌ یَسُوقُ غُنَیْمَۃً لَہُ فَقُلْنَا : لَوْ کَانَ شَبَابُ ہَذَا وَنَشَاطُہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ کَانَ خَیْرًا لَہُ مِنْہَا فَانْتَہَی قَوْلُنَا حَتَّی بَلَغَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : مَا قُلْتُمْ؟ قُلْنَا: کَذَا وَکَذَا۔ قَالَ: أَمَا إِنَّہُ إِنْ کَانَ یَسْعَی عَلَی وَالِدَیْہِ أَوْ أَحَدِہِمَا فَہُوَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَإِنْ کَانَ یَسْعَی عَلَی عِیَالٍ یَکْفِیہِمْ فَہُوَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَإِنْ کَانَ یَسْعَی عَلَی نَفْسِہِ فَہُوَ فِی سَبِیلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ [حسن]
(١٥٧٤١) انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ (مل کر) غزوہ تبوک لڑا ہمارے ساتھ سے ایک پھرتیلا نوجوان گزرا۔ اس کے ساتھ اس کی بکریاں تھیں۔ ہم نے کہا : کاش اس کی جوانی اور اس کی بہادری اللہ کے راستے میں ہوتی۔ یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہوتا۔ ہماری بات ختم ہوئی۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچا۔ آپ نے فرمایا : تم نے کیا کہا : ہم نے کہا : ہم نے اس طرح اس طرح کہا۔ آپ نے فرمایا : اگر یہ اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک (کی خدمت) پر کوشش کرتا ہے تو یہ اللہ کے راستے میں ہے۔ اگر یہ اپنے اہل و عیال کی کفالت کے لیے کوشش کرتا ہے تو یہ اللہ کے راستے میں ہے۔ اگر یہ اپنے نفس پر (قابو پانے کی ) کوشش کرتا ہے تو یہ اللہ کے راستے میں ہے۔